شام کے صدر بشارالاسد کے اس اعلان کے بعدکہ حلب کی جیت سے شام کی لڑائی کا
رخ بدل جائے گا،فوج کی آگے بڑھنے کی رفتار سست پڑ گئی ہے،لیکن جیت اس کے
نزدیک ہے۔روس کی خبر رساں ایجنسی ریا نے وزیر خارجہ سرگئی لاوریو کے حوالے سے
خبر دی
ہے کہ شام کی فوج ،جس نے گزشتہ دنوں حلب کے تاریخی پرانے شہر پر قبضہ
کرلیا تھا،نے لڑائی روک دی ہے تاکہ شہری باغیوں کے قبضے والے علاقے سے باہر
نکل سکیں۔لیکن خبر ہے کہ شہر کے کچھ حصوں میں فائرنگ کی آواز اب بھی سنائی دے رہی ہے۔